ہم لائے گئے ہیں، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہا ہے؟

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

ہم لائے گئے ہیں، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اےڈاکٹر عامر لیاقت نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر کہا تھا کہ ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں۔

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت جب قومی اسمبلی کے مین گیٹ سے داخل ہورہے تھے تو صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ آپ تو خود چل کر آ گئے، آپ کے تو بڑے گلے شکوے تھے۔ جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ ہم آئے نہیں بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں۔

پھر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کون لایا ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو لاتے ہیں وہی لائے ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے بیان پر سوشل میڈیا کے فوری ردعمل کے باعث یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ

یہ ملاقات اک بہانا ہے

پیار کا سلسلہ پرانا ہے

ناراض ہوں مگرمنالیتے ہیں

کھوکربھی ان ہی کو پاناہے

یاد رہے کہ آج مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران بھی ڈاکٹر عامر لیاقت اپوزیشن کے خلاف پیش پیش رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved