پاکستان ریلوے کی عید پر مسافروں کیلئے بڑی پیشکش

30  اپریل‬‮  2022

پاکستان ریلوے نے  عید پر  مسافروں کیلئے  بڑی پیشکس کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ریلوے تمام مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ٹکٹ بکنگ پر تیس فیصد رعایت دے گا، عید کے پہلے، دورسرے اور تیسرے روز مسافر رعایت سے مستفید ہو سکیں گے۔

نجی شعبہ میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام سمیت معمول کے مطابق کیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے کراچی کے مابین چلنے والی سرسید ایکسپریس انتظامیہ کا عید کے لیئے اعلان کردیا، 2 مئی کے لیئے ٹکٹ میں چالیس فیصد کمی اور رعایت ایک روز کے لیئے ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved