غیرقانونی داخلے پر سعودی عرب پولیس کا کریک ڈاون جاری ۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے والے 13 غیر ملکیوں کو سفری سہولت فراہم کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں میں 9 کا تعلق چاڈ، 3 کا صومالیہ اور ایک کا نائیجریا سے ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔