حکومت کا لوڈشیڈنگ سے متعلق دعووں سے دستبرداری کا اعلان

30  اپریل‬‮  2022

حکومت نے لوڈشیڈنگ سے متعلق دعوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردار ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ 50 فیصد تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم پاور ڈیویژن کا کہنا ہے کہ کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں صرف 50 فیصد کمی لائے جائے گی، یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں 2 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں 50 فیصد کمی ہوگی، اس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی۔

پاور ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرنا شروع کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved