کوئی بھی بھارتی طالب علم پاکستان کے کالجز میں داخلہ نہ لے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے قومی طبی کمیشن نے میڈیکل کے طلبہ کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی ادارے میں میڈیکل کی تعلیم کیلئے داخلہ نہ لیں۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی متعلقہ لوگ طبی تعلیم کیلئے پاکستان کا سفر نہ کریں، اگر طلبہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو وہ بھارت میں نوکری کرنے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2018 سے پہلے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد جن طلبہ نے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا تھا وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔