ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے ، آپ نے اب گھبرانا ہے،فواد چوہدری

1  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ابھی تو صرف لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے  اور ہماری پارٹی کی قیادت کے خلاف مقدمات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے  ، آپ نے اب گھبرانا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں  فواد چودھری نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں  تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف  اندراج مقدمات کا سلسلہ شروع  ہو گیا ہے ، ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے ، آپ ابھی گھبرا گئے ، لیکن اپ نے اب گھبرانا ہے ۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا ایک سمندر آپ کو بہ اکر لے جانے کیلئے تیار ہے ، جب دماغ سن ہو جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں ۔ٹویٹ کے اختتام پر فواد چودھری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کر ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved