کوئٹہ میں خاتون اور اس کے چاربچوں کوقتل کردیا گیا

1  مئی‬‮  2022

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون اور اس کے چار بچوں کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 25 کلو میٹر دور کچلاک کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک خاتون اور اس کے چاربچوں کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو کچلاک اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک قتل کے حوالے سے کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved