گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے وزیر اعظم نےسمری دوبارہ صدرمملکت کو بھجوادی

1  مئی‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو  عہدے سے ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرمملکت عارف علوی کو بھجوادی ہے، جس کے بعد اب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس آخری دس دن رہ گئے ہیں، کیوں کہ نئی ایڈوائس کو دس دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی، اور اس سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں، تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی اپنی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے، جس پر عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved