حکومت کا سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کا پلان، شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ

1  مئی‬‮  2022

شیخ رشید کے خلاف فیصل آباد میں  مقدمہ  درج ہونے کے بعد انتظامیہ نے سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کا پلان بنا لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔چھاپہ رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا۔

شیخ رشید احمد نے اس چھاپے کی تصدیق کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لوگ آئے تھے، تاہم وہ گرفتاری کیے بغیر ہی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ، گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن  کو گرفتاری کے پلان کے حوالےسے آگاہ کردیا گیا۔

 دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا بھی عندیہ دے دیا، ان کا  کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں جو  ہوا ، اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی ، مسجدنبوی میں احتجاج کی  پلاننگ پاکستان اور لندن میں ہوئی ،لوگ برطانیہ اور پاکستان سے سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جو نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved