حکومت نے عید الفطر کے تینوں دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لک بھر میں جاری بجلی کے بدترین بحران کے دوران وزارت توانائی نے کل سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی سےبجلی کی پیداوار میں تقریباً 2000 میگاواٹ اضافہ کردیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے مطابق اس اقدام کے بعد ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ 50 فیصد کم ہو جائے گی اور اس کے بعد اس میں بتدریج کمی ہو گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کی تکمیل شروع کر دی ہے ۔
Ministry of Power will Inshallah enhance generation by nearly 2000MW from 1st May.
Load-shedding in most areas would be 50% less tomorrow & will continue to decline thereafter, except in low-recovery feeders.
PM Shehbaz Sharif has begun delivering on his pledge.@kdastgirkhan— Ministry of Energy (@MoWP15) April 30, 2022
ذرائع کے مطابق حکومت نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات طلب کی ہیں، تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے احکامات وزیر اعظم شہباز شریف نے دیے، لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے تمام پاور جنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔