ملک میں ایک عید خواب بن کر رہ گئی، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عیدالفطر کا اعلان کر دیا

1  مئی‬‮  2022

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کے چاند کی روئیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کل عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔

مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا کے دارالحکومت  پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔

اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند صوبے کے مختلف شہروں میں نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022ء کو ہوگی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز عید کا چاند نظر آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی علماء نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے آج بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved