مفتی پوپلزئی کے کل عید کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ

1  مئی‬‮  2022

خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی  2022ءکو صوبے بھر میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختوخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا  حکومت کو صوبے کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء کا عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کل گورنر ہاوس میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved