فرح خان پر کرپشن کے الزامات، عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا

1  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اہلیہ کی دوست فرح خان پر کرپشن کے الزامات پر بیان سامنے آیا ہے۔

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فرح خان پر غلط کیس بنایا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف صرف اس لئے انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ میری اہلیہ کی دوست ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ فرح خان رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتی ہیں، انہوں نے جمائما خان پر بھی ایسے ہی کیس بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، ان سب کا مقصد مجھ پر اٹیک کرانا ہے، فرح خان بالکل بے قصور ہے، کہا جاتا ہے  کہ فرح خان کی دولت میں 3 سال میں بہت اضافہ ہوا، رئیل اسٹیٹ میں تو گزشتہ 3 برس میں ویسے ہی بہت پیسہ آیا ہے۔

یادرہے کہ نیب نے 2018ء کے بعد فرح خان کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے  کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved