وزیر خزانہ نے مفتاح اسماعیل نے سابق حکومت کی تعریف کر دی

1  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران پانچ ہزار 122 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی  عرصے سے 28.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی 2020ء سے اپریل 2021ء کے دوران تین ہزار 981 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس ریفنڈ  کی شرح میں 30.1 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 203 ارب جب کہ رواں سال 264 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز دئیے گئے ۔ اس کارکردگی پر ایف بی آر کی تعریف تو بنتی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن کی ایک بڑی وجہ بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں، مثال کے طور پر امپورٹ سٹیج پر سیلز ٹیکس میں 58 فیصد  اضافہ ہوا جب کہ مقامی اشیا کیلئے ٹیکس کی شرح میں دو فیصد کمی ہوئی۔ بہترین پالیسیوں کے ساتھ انہیں امید ہے کہ ایف بی آر کی یہ ٹیم بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی اور قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔





About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved