مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا مرکزی روئیت ہلال کمیٹی پر بڑا الزام

1  مئی‬‮  2022

مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری روئیت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی زونل اور علاقائی کمیٹیوں کی شہادتیں قبول نہیں کرتی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو چاند نظر کیوں نہیں آتا؟

انہوں نے سوال کیا کہ  مرکزی کمیٹی ہر بار زونل کمیٹی اور علاقائی کمیٹی کی شہادتوں کو قبول کرنے سے کیوں کتراتی ہے؟ سینکڑوں جید علماء کرام کی تصدیق شدہ شہادتوں کو کیوں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی  کا کہنا تھا کہ وفاقی کمیٹی مراعات تو لے سکتی ہے، لیکن ہمارے صوبے کے تصدیق شدہ شہادتیں قبول نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار آواز آپ اٹھائیں، مرکزی کمیٹی  بیشک  ہمارے سامنے اپنے پیرامیٹرز رکھے، لیکن  شرعی حدود میں ہماری تصدیق شدہ شہادتوں کو تو سنیں۔ اگر شرعی معیار پر نہ اتریں ، تو پوری قوم کو بتائیں ان شہادتوں میں یہ کمی  کوتاہی تھی۔

یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کے باعث 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے صوبے بھر سے 130 شہادتیں ملنے کے بعد کل سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved