وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آٹے کی قیمتوں، دستیابی اور گندم خریداری کے ہدف کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال،غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔
صوبے میں امن و امان کی صورتحال،غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
عید پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات پر بھی غور۔ pic.twitter.com/Q6ZASI95Ub
— PML(N) (@pmln_org) May 1, 2022
لاہور – (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کم نرخوں پرآٹا ملنا ان کا حق ہے۔ پنجاب کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اللہ تعالی کی مخلوق پریشان ہے۔ہم نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عوام کو ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست یا الیکشن کو چھوڑ دیں،صرف اللہ کی مخلوق کا سوچیں اورانہیں ریلیف دیں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو انسانی بس میں ہوا وہ کرگزروں گا۔
وزیراعلی نے ہدایت کی کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے اورفوری قابل عمل پلان پیش کیا جائے۔اس نیک کام میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف ملنے سے عام آدمی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملے گا۔وزیراعلی نے مزید ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جائے اورگندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حرکت کوسختی سے روکا جائے۔
وزیراعلی حمزہ شہبازکی زیر صدارت وزیراعلی ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں گندم خریداری ہدف اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔اراکین پنجاب اسمبلی اویس لغاری،ملک محمد احمدخان،نعمان لنگڑیال،بلال یاسین، رانا اعجاز نون، ذیشان رفیق،مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاتارڑ،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔