پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر توہین مذہب کے مقدمات کے اندراج پر سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں شاید پہلی بار حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کیخلاف استعمال کررہی ہے۔
Probably first time in the history of Pakistan Government is using Blasphemy laws against opposition earlier private sects and extremists weaponised these sections to avenge Personal vendetta but today Law min n interior min triumphantly claimed victimisation as success @amnesty
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 1, 2022
انہوں نے کہا کہ پہلے صرف فرقے اور انتہا پسند ذاتی انتقام کیلئے اس الزام کو استعمال کرتے تھے۔مگر آج وفاقی وزراء توہین مذہب کے قانون کا نشانہ بناکر اسے کامیابی سمجھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔