عید الفطر کے موقع پرخادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو اسلامی ممالک عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے عید مبارک کے پیغامات کے جواب میں خادم حرمین الشریفین شاہ اور ولی عہد و نائب وزیر اعظم کی جانب سے بھی جوابی پیغامات ارسال کیے اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ آج امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔