وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ناکام، صرف نیک تمناؤں کا اظہار ملا، عالمی جریدے کی رپورٹ

2  مئی‬‮  2022

عالمی جریدے کی رپورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے متعلق کہا گیا ہے کہ اتحادی حکومت دورے سے جواہداف حاصل کرنا چاہ رہی تھی اس میں ناکام رہی ہے۔

عالمی جریدے بلوم برگ اوردیگر عالمی ذرائع ابلاغ اور ماہرین اموار خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کی جانب سے موخرادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا اعلان سامنے نہ آنا تشویشناک ہے کیونکہ یہ  پاکستانی معیشت  کیلئے بہت  ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے ہیں ان میں بھی اضافے کیلئے حکومت پاکستان کی  درخواست مسترد کی گئی ۔

حکومت پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں ملا،  پاکستانی وفد کی زیادہ تر درخواستوں پر صرف غور کرنے کو کہا گیا، لہذا اس دورے سے جواہداف اتحادی حکومت حاصل کرنا چاہ رہی تھی اس میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے، علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved