مری کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق مری کے جنگلات میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پھیلنا شروع کر دیاتھا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو حکام نے فوری طور پر فائر آپریشن شروع کیاگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ آگ پر قابو پانے کیلئے 8 فائر ٹینڈرز اور 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ آپریشن میں ریسکیو راولپنڈی، مری اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر آپریشن کے بعد جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔