ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کیلئے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کیلئے نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ کے نام تجویز کئے ہیں۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سے اگر ان ناموں پرکوئی اعتراض آیا تو غورکیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا نام بھی اس فہرست میں شامل تھا، لیکن انہوں نے اس سے معذرت کر لی تھی، جس کے بعد پانچ ناموں کی فہرست وزیراعظم کو بھیجی گئی ہے۔