عمران خان کی زبان بندی کیلئے کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے، تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

2  مئی‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کردارکشی کیلئے باقاعدہ مہم کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئے ایک بڑی مہم لانچ کی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس مہم میں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے عمران خان کے کردار پر بات کی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، انہوں نے 2018ء میں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر اس سے عمران خان کیخلاف کتاب لکھوائی، اور 80 کی دہائی میں  نصرت بھٹو،بینظیربھٹوکی کردارکشی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بھی اپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور اہلیہ کی کردار کشی کی مہم کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved