پاکستان تحریک انصاف نے توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال اور جعلی مقدمات بنانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کوخط لکھیں گی، اور اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی انسانی حقوق کو تحقیقات کی درخواست کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کا عندیہ دیا تھا۔