چاند رات پر فائرنگ، کراچی میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

2  مئی‬‮  2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاند رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ گلشن غازی اور اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوئے۔

ریسکیوذرائع  کے مطابق نیو میانوالی کالونی، قصبہ کالونی، لانڈھی، بلدیہ ساڑھے 5 میں ہوائی فائرنگ سے 4افرادزخمی ہوئے جبکہ پرانا حاجی کیمپ اور بلدیہ جی 3 اسٹاپ پر  2 افراد اندھی گولے کا نشانہ بنے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں 4، سول اسپتال میں 3 اور جناح اسپتال میں ایک  زخمی لایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved