ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں، شہزاد اکبر کا سعد رفیق کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

2  مئی‬‮  2022

خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عمران خان کے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ میں تو نہیں بھاگا، جتنی ترلے منتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں، ان کا گواہ محمد معظم علی ہے۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ میں تو نہیں بھاگا، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا۔

یاد رہے کہ اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنے والے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اوّل کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved