پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ایک عادت کے متعلق بتایا ہے، جس کے باعث ان کی والدہ اکثر پریشان رہتی تھیں۔
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان شان شاہد کیساتھ انٹرویو میں عمران خان نے اپنے بچپن کی یادیں دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ میرے بارے میں کہتی تھیں کہ میرا بیٹا بہت سیدھا ہے اور ہر کسی سے دھوکا کھاجاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں بڑا ہو رہا تھا تو میری والدہ میری اس عادت کے متعلق بہت فکر مند رہا کرتی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا جو خوراک میں کرکٹ کے زمانے میں کھاتا تھاوہ آج نہیں کھاسکتا کیونکہ اگر میں نے وہ سب کھایا تو میں پھٹ جاؤں گا۔
عمران خان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم اتنی سختی کرتی ہیں کہ جو بھی گھر آئے اور اس کی خاطر نہ کی جائے تو میری سختی ہوجاتی ہے۔