متھن چکروتی تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل، کس بیماری کا شکار ہیں؟

3  مئی‬‮  2022

بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکروتی کو تشویش ناک حالت میں بنگلورو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکروتی کو بخار اور پیٹ میں درد ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا،  جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گردے میں پتھری کی تشخیص کی۔

اداکار کے بیٹے میموہ نے والد کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد صاحب کو گردے میں پتھری کے مسائل کا سامنا ہے، تاہم ابھی ان کی صحت بہتر ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

میموہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے چند روز بعد سرجری کے ذریعے پتھری نکالی جائے گی۔

اداکار کے بیمار ہونے پر بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved