وزیراعظم شہباز شریف کا سابق حکومت کے احتساب کیسز کے متعلق بڑا بیان

3  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا، پونے چار سال میں ہمیں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول انتظامیہ کے افسران نے ملاقات کی، افسران نے وزیراعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کےبارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی خوشی قسمتی ہے کہ یہاں آپ جیسے قابل اور محنتی  افسران موجود ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قابل افسران ملکی ترقی و خوشحالی میں حکومت کی رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں، میٹرو، اورنج لائن جیسے پروجیکٹ افسران و دیگر حکومتی اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ احتساب اور شفافیت کیلئے قوانین پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں، ان کے خدشات کا تدارک ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں احتساب اور شفافیت کی آڑ میں بلاوجہ  سرکاری افسران ہراساں کیا گیا۔

اس موقع چیف سیکریٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، سابق چیف سیکریٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved