کیا شیخ رشید کو گرفتار کیا جا رہا ہے، حنیف عباسی کا بڑا بیان

3  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اگر جیل شیخ رشید کا سسرال ہے تو ان کی خواہش ضرور پوری ہو گی۔

رہنماء مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید صرف ڈرامائی سیاست کرتے ہیں، ان کے بھتیجے نے روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی کی، اس نے اعلانیہ طور پر  کیا کہ اس نے لوگوں کو روضہ رسول ﷺ  پر نہ حاضری دینے دی نہ نماز پڑھنے دی۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اگر آپ شیروں کے سامنے جائیں گے تو شیر پھر منہ تو کھولے گا۔

یاد رہے کہ آج راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے بھتیجے کو گرفتار کر کے حراست میں رکھا ہے، اور بتایا بھی نہیں جا رہا کہ وہ کہاں ہے، نہ اسے فیملی سے ملنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی چاہیں جیل میں رکھ لیں، جیل ہماری سسرال، موت ہماری محبوبہ اور ہتھکڑی ہمارا زیور ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved