پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں کسی کی کردار کشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، کیونکہ انسان کی ذاتی و نجی زندگی بندے اور رب کا معاملہ ہے۔
ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ
مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت ہی اس کا مقدر ہو گی۔
اس کے ردعمل میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں ، مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا، اس کے باوجود میں کسی کی کردار کشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔
مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے https://t.co/MzJhLrt4NO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کردارکشی کیلئے بڑی مہم تیار کی جا رہی ہے، جس کیلئے فیک ویڈیوز کا سہارا لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی اپنی اور اہلیہ کی کردار کشی کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔