عمران خان نے امریکی مراسلے کی تحقیقات کیلئے مجوزہ کمیشن کے سربراہ کا نام بھی تجویز کر دیا

3  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان بہترین آدمی ہیں، ان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہوں، لیکن امریکہ صرف اپنے فائدے کیلئے حکومتیں تبدیل کرتا ہے، ہمارے فائدے کیلئے نہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے امریکی سازش کے ایک ایک کردار کا ہتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، ان کی سربراہی میں جوڈیشل  کمیشن  بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو ایک سازش کے ذریعے فارغ کیا گیا، سارے اداروں کو دیکھنا چاہیے، اس سے ملک کو بہت بڑا دھچکہ لگا ہے، اب اگر ایکشن نہیں لیا گیا توجمہوریت کو نقصان ہوگا۔

عمران خان کا  کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے، ہمیں آزاد ملک رہنا ہے یا غلام بن کر رہنا ہے، میرے پاس  ثبوت ہیں کہ امریکی سفارتخانے میں کون کون جاتا رہا، حسین حقانی، نواز شریف سے لندن میں ملا، وہاں سازش ہورہی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved