صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان کی مزید تنزلی

3  مئی‬‮  2022

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 180 ملکوں میں 157 نمبر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان اس رینکنگ میں 145 ویں نمبر پر تھا۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز یہ رپورٹ ملک میں آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر قدغنوں، پابندیوں کے اعدادوشمار کی بناید پر مرتب کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے،  جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کو پیش کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved