حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

3  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر خزنہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت ختم ہونے والی ہے، ہم ان کی خدمات کے شکر گزار ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  مفتاح اسماعیل نے کہا  کہ انہوں نے ڈاکٹر رضا باقر سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں رضا کی پاکستان کیلئے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہیں اور ہم نے مختصر وقت میں ان کیساتھ کام کیا، ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

ذرائع  کے مطابق وفاقی  حکومت نے ابھی تک گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے نام فائنل نہیں کیا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی قائم مقام گورنر کے طور پرکام کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مئی 2019 میں تین سال کیلئے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved