آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ عید کے روز شہداء کے گھر آمد

3  مئی‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اہلیہ جنرل باجوہ نے عید کے روز پاک فوج کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن سعد بن امین کے گھر گئے، جہاں انہوں نے وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے فوج کے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو عظیم قربانی پر سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ان شہدا اور ان کے اہل خانہ کے جذبے اور حوصلے کی بھی  قدر کرتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یادرکھنا پاک فوج اور قوم کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب ہے، قوم ان بہادر بیٹوں اور ان کے حوصلہ مند خاندانوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہدا کے خاندانوں نے عید الفطر کا دن ان کے ساتھ گزارنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved