مریم اورنگزیب کا عمران خان کو اللہ کا واسطہ، کیا مطالبہ کیا؟

3  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اللہ کا واسطہ دے کر اہم مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ‏عمران خان عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں، کرپشن اور چوریوں کا ماتم بند کریں۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا  کہ عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے،عید کا مبارک اور خوشیوں کا دن عوام کو منانے دیں، چار سال بعد انہیں مہنگائی سے کچھ ریلیف اور خوشیوں بھری عید نصیب ہوئی ہے۔آج کے دن اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں، کرپشن اور چوریوں کا ماتم بند کریں۔ بائیس کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہوسکے تو آج کے دعاؤں کی قبولیت کے دن اپنے جھوٹ اور کرپشن پر اللہ تعالی کے حضور ندامت کے چند الفاظ بولیں، عوام سے معافی مانگیں۔ عید کے دن کو تومعاف کردیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved