پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے پورے سال بجلی دی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے انکی گورننس کہ 1مسئلہ حل کرنے کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کردیا۔
1مسئلہ حل کرنے کے لیے نیا مسئلہ کھڑا
یہ ہے انکی گورننس
بجلی کی کمی پورا کرنے کے لیے کھاد کے کارخانوں کی گیس بند
ڈیزل کےبعد یوریا
عالمی مارکیٹ سے6گنا مہنگی یوریا آئے گی
ہماری حکومت نے ساراسال بجلی بھی دی اور تاریخ کی ریکارڈ یوریا بھی پیداکی
ریکارڈرکھ لیں#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 4, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں ڈاکٹر شہباز گل لکھتے ہیں کہ بجلی کی کمی پورا کرنے کے لیے کھاد کے کارخانوں کی گیس بند کردی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی جبکہ ہماری حکومت نے ساراسال بجلی بھی دی اور تاریخ کی ریکارڈ یوریا بھی پیدا کی۔
شہباز گل نے جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے عمران خان کے صبر کو بہت پاس سے دیکھا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وہ ایک ایک لمحہ دیکھا جب دھوکا دینے والے خان کے سامنے کتنی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اور خان کو ان کے اندر اور باہر کا پتہ ہوتا تھا۔