مریم صفدر نے جعل سازی کی فیکٹری لگا رکھی ہے جعلی آڈیوز اور جعلی وڈیوز کی پروڈکشن، فرخ حبیب

4  مئی‬‮  2022

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جعل سازی کی پوری فیکٹری لگا رکھی ہے جعلی قطری خط ، جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ ، جعلی آڈیوز اور جعلی وڈیوز کی پروڈکشن۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے لکھا کہ مکہ اور مدینہ میں کافی سارے مسلم ممالک کے بھائیوں سے ملاقات ہوئی،  یہ بات پاکستانیوں کے لئے باعث فخرہے کہ عمران خان کےتحفظ ناموس رسالت پراور اسلاموفوبیا کیخلاف دلیرانہ اورجاندارموقف کی پذیرائی پوری امت مسلمہ کررہی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ امپورٹحکومت نامنظور سیاسی انتقام کے تحت جعلی مقدمات بنارہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مریم صفدر نے جعل سازی کی پوری فیکٹری لگا رکھی ہے جعلی قطری خط ، جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ ، جعلی آڈیوز اور جعلی وڈیوز کی پروڈکشن۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved