وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت 3سال ختم ہو گئی ہے اس لیے اب گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید ہوں گے ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ رضا باقر کے بعد ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر سٹیٹ بینک کا عہد سنبھالیں گے ،لیکن ان کے عہدہ سنبھالنے تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھر پور تجربہ رکھتے ہیں ،اس لیے ان کویہ اہم ذمہ داری سونپ رہے ہیں۔