ایک لمحہ یاد ہےجب دھوکا دینے والے خان کے سامنے کتنی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، شہباز گل

4  مئی‬‮  2022

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے صبر کو بہت پاس سے دیکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا ہے کہ میں نے وہ ایک ایک لمحہ دیکھا جب دھوکا دینے والے خان کے سامنے کتنی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اور خان کو ان کے اندر اور باہر کا پتہ ہوتا تھا۔


دوسری جانب شہباز گل امریکا کا 4 روزہ نجی دورہ کرکے وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ شہباز گل مسجد نبوی واقعے کے بعد فیصل آباد میں درج توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 اپریل کو شہباز گل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved