توہین مذہب کے مقدمات پر پی ٹی آئی کا اقوام متحدہ کو خط، ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

4  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے توہین مذہب کے مقدمات پر اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کو لکھے گئے خطوط پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد –  (اے پی پی): وزیر مملکت توانائی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے ڈاکٹر شیریں مزاری کے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کو لکھے خطوط کو ہمیں بچاؤ اپیل  قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ خطوط نہیں یہ ہمیں بچاؤ کی اپیل اور دہائی ہے ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا  کہ ایک طرف تحریک انصاف امریکہ پر بیرون ملک سازش کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف اقوام متحدہ کو رحم کی اپیل کررہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کیسی سازش ہے؟

 انہوں نے کہا کہ ایک طرف آزادی کے دعوے کرتے ہیں اور دوسری جانب سیاست چمکانے کے لئے بیرون ملک خط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر فتوے باندھنے والی پی ٹی آئی لیڈر کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved