ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین پر معمولی فیس چارج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹرعام صارفین کیلئے ہمیشہ مفت ہوگا ،لیکن مستقبل میں کمرشل اور سرکاری صارفین کو اس کی معمولی قیمت دینی پڑے گی۔
Twitter will always be free for casual users, but maybe a slight cost for commercial/government users
— Elon Musk (@elonmusk) May 3, 2022
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ کچھ نہ ہونے سے معمولی سا سرمایہ ہونا بہتر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جو فیس چارج کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، وہ میٹاپلیٹ فارم کی حریف سائٹ فیس بک سے بہت کم ہیں۔
برطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ٹوئٹر نے ردعمل دینے سے گریز کیاہے۔