گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو صوبے کی صورتحال کے متعلق خط لکھ دیا ہے۔
گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی ارسال کی ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نےاپنے خط میں آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ خط کے متن کے مطابق آرمی چیف سے پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
گورنر پنجاب نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اور غیر قانونی جعلساز وزیر اعلی نے 16 اپریل سے پنجاب کے صوبے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
غیر آئینی اور غیر قانونی جعلساز وزیر اعلی نے ۱۶اپریل سے پنجاب کے صوبے کو یرغمال بنایا ہوا ہے
صورتحال سے میں نے سرکاری طور پر جناب وزیراعظم پاکستان اور دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے
لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے آئینی و قانونی طور پر جو میرے اختیار میں تھا وہ کیا
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 4, 2022
اس صورتحال سے میں نے سرکاری طور پر جناب وزیراعظم پاکستان اور دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے، میں نے انہیں خط لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی و قانونی طور پر جو میرے اختیار میں تھا وہی کیا ہے۔