عمران حکومت کا خاتمہ کیسے کیا، آصف علی زرداری نے بتا دیا

4  مئی‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا عمران خان نہیں بچے گا، بہت پوچھتے تھے یہ کیسے ہوگا، کہا تھا میں نہیں گراؤں گا، عمران اپنے فعل سے خود ہی گرے گا۔

نواب شاہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان اپنے کئے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، پرویز الہیٰ وعدہ کرکے بھاگ گیا لیکن اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا  کہ کوششیں بڑی ہیں،  اس لئےجھگڑا بھی بڑا ہے، یہ نئی بات نہیں، جھگڑا مظلوم اور ظالم میں چل رہا ہے۔ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاء الحق کی شکل میں آتے ہیں،  آج کا ظالم عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی شہید بی بی صاحبہ کی امانت ہے، زمانے کے بہت رنگ دیکھے، جیل بھی دیکھا اور صدراتی محل بھی دیکھا، انہوں نے کہا کہ بھٹو نہیں بن سکتا لیکن ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

 آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ٹوئٹر پر چار لائنیں لکھنے سے نہیں چلتی، عمران نیازی نے عوامی ضروریات پر وہ کاری ضرب لگائی کہ عوام بلبلا اٹھے۔ اب جو حکومت بنی ہے امید ہے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ زبان کے پکے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ جو بھی وعدے کئے ہیں وہ وفا ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved