سابق وزیر توانائی و رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا ہے کہ روس سے تیل اور ایل این جی کی خریداری پر بات کی گئی تھی،موجودہ حکومت نے اسے ختم کر دیا۔
اپنے بیان میں سابق وزیر توانائی نے کہا کہ بطور وزیر توانائی روسی ہم منصب سے تیل،ایل این جی کی خریداری پر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ روس سے عالمی منڈی سے 30 فیصد سستی گیس اور تیل خریداری پر بات کی تھی، ہماری حکومت کے خاتمے کے بعد روس سے یہ بات چیت ختم کردی گئی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جرمنی، اٹلی، فرانس، اسپین، چین اور جاپان بھی روس سے کوئلہ، تیل اور گیس خرید رہے ہیں۔