پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کر رہا ہوں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میانوالی سے اس تحریک کا آغاز اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ میانوالی کے لوگوں نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی نشست دلائی۔
انہوں نے کہا کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، کرپٹ لوگوں کی غلامی سے نکلنے کیلئے اسلام آباد کی کال دی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام !
6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/sRTvrvw2Yh
— PTI (@PTIofficial) May 4, 2022
عمران خان نے اہلیان میانوالی کو کہا کہ میں جمعے کو انشاء اللہ آپ لوگوں کے پاس مغرب سے پہلے آرہا ہوں، آپ لوگوں نے ثابت کرنے ہے کہ میانوالی عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، غلامی نامنظور کیساتھ کھڑا ہے، اور امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑا ہے، اور عمران خان کی کال پر اسلام آباد آنے کیلئے تیار ہے۔