برطانیہ نے روس کے 63 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

4  مئی‬‮  2022

برطانیہ نے روس کیلئے سروس سیکٹر کی برآمدات اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر 63 روسی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ  کےمطابق برطانیہ کا کہناہے کہ ان پابندیوں کے بعد روس کو برطانیہ کی انتظامی مشاورت، اکاؤنٹنگ اور پی آر سمیت دیگرخدمات تک رسائی نہیں ہوسکے گی۔

برطانوی حکام کا ہنا ہے کہ ہماری  خدمات تک روس کی رسائی پر پابندی سے کریملن پر مزید دباؤ پڑے گا، روس کیخلاف ہماری پابندیاں یوکرین میں بھی روسی صدر کو ناکام کردیں گی۔

دوسری جانب برطانوی ٹیک اینڈ ڈیجیٹل اکانومی کے وزیر کرس فلپ کا کہنا ہے کہ روسی میڈیا گروپ آر ٹی، اسپوٹنک پر برطانیہ میں پہلے ہی پابندی ہے، اب ان اداروں کی برطانیہ میں ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپلی کیشنز  پر بھی پابندی لگا دی  جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved