روس نے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا سمیت 63 جاپانی شخصیات کے روس آنے پر پابندی عائد کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ جاپانی شخصیات پر پابندی ان کے روس کیخلاف ناقابل قبول بیانات کے سبب عائد کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جاپان کی 63 شخصیات کے روس میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔
روس میں داخلے پر پابندی کی فہرست میں جاپانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، دیگر جاپانی حکام، صحافی اور پروفیسرز شامل ہیں۔