پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

5  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ملک گیر جلسوں کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عمران خان 6 مئی کو میانوالی سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔ 7 مئی کو عمران خان ورچوئلی یورپی یونین اور برطانیہ ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔

تیسرا جلسہ 8 مئی کو ایبٹ آباد، چوتھا جلسہ 9 مئی کو راولپنڈی اور پانچواں جلسہ 10 مئی کو جہلم میں منعقد کیا جائے گا۔کپتان کرک، اٹک اور مردان میں بالترتیب 11، 12 اور 13 مئی کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سیالکوٹ اور فیصل آباد میں 14 اور 15 مئی کو جلسہ عام کیا جائے گا۔ عمران خان صوابی اور کوہاٹ میں 16 اور 17 مئی کو جلسے سے خطاب کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 مئی کو لاہور میں وکلاء کنوینشن سے خطاب کریں گے۔ 19 مئی کو چکوال اور 20 مئی کو ملتان میں جلسہ کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved