چار سال میں چین نے سی پیک پر کتنے ڈالر خرچ کیے، احسن اقبال کا انکشاف

5  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چار سال میں چین سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا، چار سال چین نے سی پیک پر ایک ڈالر خرچ نہیں کیا۔

جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے جہاں ووٹنگ کی اجازت بھی مسئلہ ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے استفسار کیا کہ عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکا انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved