وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، گورنر پنجاب

5  مئی‬‮  2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved